لاہور: مالی سال 24-2023آمدن پچھلے مالی سال کی 63 ارب روپے کی آمدن سے 40 فیصد زائد ہے۔
چیف ایگزیکٹیو آفیسر پاکستان ریلوے عامر بلوچ کے مطابق ریلوے کو مالی سال کے آغاز میں حکومت سے 73 ارب روپے کی آمدن کا ہدف ملا تھا۔
مالی سال 24-2023 کے اختتام پر ریلوے کو 88 ارب روپے سے زائد کی ریکارڈ آمدن ہوئی ہے جو پچھلے مالی سال کی 63 ارب روپے کی آمدن سے 40 فیصد زائد ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ریلوے کی تاریخ میں اتنی آمدن کبھی ریکارڈ نہیں ہوئی۔
ریلوے کو مسافر ٹرینوں سے 47 ارب روپے کی آمدن ہوئی جبکہ مال گاڑیوں سے 28 ارب روپے کمائے، ریلوے کی زمینوں اور دیگر ذرائع سے 13 ارب روپے سے زائد کا ریونیو حاصل ہوا۔
عامر بلوچ نے کہا کہ یہ کامیابی ملازمین کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، اگلے سال آمدن کو ایک کھرب روپے تک لے جانے کا عزم ہے۔