Featuredسندھ

سندھ کے مالی سال دو ہزار چوبیس نافذ عمل ہوگیا، عوام پر نئے ٹیکسسز عائد ہوگئے

رواں مالی سال کے بجٹ میں سندھ حکومت 76 ارب روپے کے اضافی ٹیکس وصول کرے گی، عوام پر نئے ٹیکسسز عائد ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فضائی سفر پر بھی سندھ حکومت ڈیوٹی وصول کرے گی،اندرون ملک فضائی ٹکٹ پر پچاس روپے اور بیرون ملک ٹکٹ پر چار سو روپے ڈیوٹی عائد کی گئی ہے،زمینوں، دکانوںیا فلیٹس پر اضافی ڈیوٹی وصول کی جائے گی،کاروبار میں پارٹنرشپ پر بھی پانچ ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا۔

تین ہزار سی سی سے اوپر کار اور جیپ پر ساڑھے تین لاکھ روپے اور مقامی طور پر تیار دو ہزار سی سی گاڑیوں پر پانچ ہزار روپے ٹیکس وصول ہوگا،تمام پیٹرول پمپس ،سی این جی اسٹیشنز پر 20 ہزار روپے سالانہ ٹیکس ہوگا ، فارم ہاؤسز،نجی اسپتال،کلینکس،گیسٹ ہاؤسز، ہالز پر بھی ٹیکس لگایا گیا ہے۔

پانچ لاکھ روپے سے زائد سالانہ فیس لینے والے تعلیمی اداروں ،ویٹرنری اسپتالوں اور گیمنگ سینٹر پر ٹیکس لاگو ہوگیا،نئے مالی سال دو ہزار چوبیس پچیس میں 76 ارب روپے کے تمام ٹیکسز سندھ ریونیو بورڈ وصول کرے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close