Featuredپنجاب

محکمہ داخلہ پنجاب کی جلوس و مجالس کیلئے سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری

محرم الحرام کے لئے محکمہ داخلہ پنجاب نے جلوس ومجالس کیلئے سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کردئیے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نےتمام مجالس کیلئے 3سطح پرمشتمل سکیورٹی کویقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،اورمجالس کیلئے ایک داخلی اورخارجی راستہ مختص کیا۔

تمام حساس مقامات پرواک تھروگیٹس کی تنصیب لازمی کی جائے،مجالس میں آنے والےہرشہری کو میٹل ڈیٹیکٹر سےلازمی چیک کیا جائے،مجالس میں داخل ہونے والے ہر شخص کی سی سی ٹی وی فوٹیج بنائی جائے۔

لاؤڈسپیکرصرف مجلس کی حدود تک استعمال کیا جائے اوروقت کی پابندی لازمی ہو گی،نیاز،لنگراورسبیل کی تقسیم سےقبل محکمہ صحت سےچیک کرایا جائے،کارپارکنگ مجالس سےکم ازکم 200 میٹر کے فاصلےپربنائی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close