وزیراعظم شہباز شریف تاجکستان کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے،اعلیٰ تاجک قیادت سے ملاقاتیں اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدے ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف آج سےچارجولائی تک دوشنبہ اورآستانہ کا سرکاری دورہ کریں گے،دوشنبہ میں وزیراعظم تاجکستان کی اعلیٰ قیادت سےملاقات کریں گے،انھیں تاجک صدرامام علی رحمن نے دورے کی دعوت دی تھی۔
دورے کےدوران دونوں ممالک کےمابین مختلف معاہدے بھی ہوں گے،دورے سےپاکستان اورتاجکستان کے درمیان تجارت، سفارتی وسماجی تعلقات اور توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ ملےگا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراطلاعات عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔