Featuredاسلام آباد

عدالت کا عدت نکاح کیس 8 جولائی تک ختم کرنے کا عندیہ

بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف مرکزی اپیلوں پرسماعت ہوئی،عدالت نےآٹھ جولائی تک کیس ختم کرنےکا عندیہ دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نےمرکزی اپیلوں پرسماعت کی،بانی پی ٹی آئی کےوکیل سلمان اکرم راجہ نےدلائل دیتےہوئےکہا کہ سپریم کورٹ نےعدت کےحوالےسے عورت کو تحفظ فراہم کیا۔

مفتی سعید نےبھی کہاکہ عورت کی بات عدت کےحوالے سےحتمی ہےلیکن عدالت میں غلط بیانی کی،نوے دن کادورانیہ عدت نہیں رجوع کاوقت ہے،اسے عورت کے لیےتلوارنہیں بنایا جاسکتا،کہاخاورمانیکا نے عدالت کےسامنے غلط بیانی کی،ویڈیو بیان میں بشریٰ بی بی کےلیےسابقہ اہلیہ کا لفظ استعمال کیا۔

مفتی سعید نےٹرائل کورٹ میں گواہان بارےبتایا انکونہیں جانتا حالانکہ عون چوہدری انکےساتھ کھڑے تھے،پورا ریکارڑسامنےرکھیں تو ظاہر ہوتا ہے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پرسیاسی مقدمات بنائےگئےہیں،خاورمانیکا کےوکیل نےاستدعا کی میں نے ایک کیس میں کل ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے،سماعت پانچ جولائی تک ملتوی کی جائے۔

عدالت نےہدایت کی کہ سلمان اکرم راجہ صاحب کل اوربیرسٹر سلمان صفدر پرسوں اپنےدلائل مکمل کریں،خاورمانیکا کےوکیل چارجولائی یا آٹھ جولائی میں سےایک دن اپنے دلائل مکمل کرلیں۔

عدالت نےکیس ہرصورت آٹھ جولائی تک ختم کرنا ہے،سماعت ایک دن کے لیے ملتوی کردی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close