Featuredاسلام آباد
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بشری بی بی کی درخواست ضمانت منظور
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشری بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔
بانی پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی کیخلاف اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی، ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نےدلائل دیے۔
دوران سماعت استغاثہ کےتین گواہان پروکلا صفائی نےجرح مکمل کرلی۔ریفرنس میں مجموعی طور پر 27 گواہوں پر جرح مکمل ہو چکی ہے۔
جج محمد علی وڑائچ نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پرمزید گواہان کو طلب کر کے ریفرنس کی سماعت 5 جولائی تک ملتوی کر دی۔