اقوام متحدہ ورکنگ گروپ کا سابق وزیراعظم عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کےخلاف ذلفی بخاری کی نامورلافرم کےذریعےاقوام متحدہ میں دائرپٹیشن پر یو این ورکنگ گروپ کی قانونی رائےسامنے آئی ہےجس میں سابق وزیراعظم کی فوری رہائی کامطالبہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کہاگیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کا کوئی قانونی جواز نہیں۔بظاہر اس کامقصد انہیں نااہل کرنا تھا،حکومت اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کو پاکستان کےدورے اوربانی پی ٹی آئی کی قیدمیں حالات کی آزادانہ تحقیقات کی اجازت دے۔رپورٹ میں تشویش ظاہر کی گئی کہ سابق وزیراعظم کودفاع کا حق نہیں دیا گیا۔ وکلا صفائی سے جرح کا حق لے کر سرکاری وکلا کو دیا گیا۔
رپورٹ کےمطابق دوہزار چوبیس کے عام انتخابات سے پہلےپی ٹی آئی کے لوگوں کو گرفتارکیا گیا،تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اُن کی سیاسی ریلیوں کو روکا گیا،رپورٹ میں مزیدکہاگیا کہ الیکشن میں بڑےپیمانے میں فراڈہوا اور درجنوں پارلیمانی نشستیں چوری کی گئیں۔
رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کےخلاف مقدموں میں کئی قانونی بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں کا حوالہ بھی دیا گیا۔
رپورٹ پر ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نے ردعمل دیتےہوئے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کےمعاملے پر امریکا پہلے بھی کہہ چکا یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔