Featuredاسلام آباد
بانیٔ پی ٹی آئی، شاہ محمود ، شیخ رشیدو دیگر ملزمان تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بری
اسلام آباد : جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد یاسر محمود نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، اسد قیصر و دیگر ملزمان کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بری کر دیا۔
دورانِ سماعت بانیٔ پی ٹی آئی، شیخ رشید و دیگر کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ اور انصر کیانی نے دلائل دیے۔
بانیٔ پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، شہر یار آفریدی، فیصل جاوید، راجہ خرم نواز، علی نواز اعوان، اسد قیصر سمیت دیگر کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج پر تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔