Featuredخیبر پختونخواہ
غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ
خیبر پختونخوا حکومت نے صوبےمیں غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کےخلاف ایکشن لینےکا فیصلہ کرلیا۔
صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلام نےخیبرپختونخوا میں زرعی زمینوں کے لئے غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کو بڑاخطرہ قراردیا ہے،انہوں نےاگلے ہفتےاس کے تدارک کے لئے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔
اجلاس میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیزکیلئے جامع پالیسی مرتب کی جائے گی اور این او سی و دیگر قانونی تقاضے پورےکرنےکیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔جس میں غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹی کی قسمت کا فیصلہ کیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں : انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو طلب کرلیا
مشیر خزانہ کا کہنا ہےکہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیزسے فوڈ سیکورٹی اور ماحولیاتی مسائل جنم لے رہے ہیں۔