Featuredپنجاب

محرم الحرام میں امن وامان کیلئے خطرہ بننے والوں کی ضلع بندی کیلئے فہرستیں طلب

محکمہ داخلہ پنجاب نےمحرم الحرام میں امن وامان کیلئے خطرہ بننے والوں کی ضلع بندی کیلئے فہرستیں طلب کرلیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نےڈپٹی کمشنرزکو24 گھنٹوں میں سفارشات بھجوانے کی ہدایت کردی،جلوسوں کی فول پروف سیکیورٹی کیلئے صوبہ بھر کی انتظامیہ کو احکامات جاری کردئیے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کےمطابق جلوس کےراستوں پرضرورت کےمطابق جیمرز نصب کیے جائیں گے،جلوس کے راستوں پرکوئی شہری چھت پر نہ آئے،مالک مکانوں سے کرایہ داروں بارے سرٹیفکیٹ لیا جائے،جلوس کے راستے میں کسی سویلین کو سکیورٹی کے لیے بھی کوئی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

صرف منظور شدہ روٹس پرجلوس کی اجازت ہوگی،تمام جلوسوں کو ہیڈ سے ٹیل تک سکیورٹی کور دیا جائے،ہرجلوس کےروٹ کوسیکیورٹی ادارے،انتظامیہ اورامن کمیٹی پیشگی کلیئرکرے،جلوس کےراستوں میں لائیوکوریج کیلئےسرویلنس کیمرے نصب کیے جائیں،شبیہ ذوالجناح اور تعزیوں کی محفوظ واپسی تک سیکیورٹی کوورموجود رہے گا۔

دوسری جانب محرم الحرام کےدوران لاہور کے چوون مقامات کو انتہائی حساس اور دوسوتراسی مقامات کو فلیش پوائنٹس قرار دیدیا گیا،سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close