Featuredدنیا

لبنان : اسرائیلی ڈرون حملے میں حزب اللہ کے اہم ترین کمانڈر شہید

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ حملے میں حزب اللہ کے کمانڈر محمد ناصر کے ساتھ ایک جنگجو اور ایک عام شہری بھی ہلاک ہوا

عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے بھی اپنے کمانڈر محمد ناصر کی شہادت کی تصدیق کی ہے تاہم یہ نہیں بتایا کہ وہ کب اور کس کے حملے میں جان کی بازی ہار گئے۔

اسرائیلی حملے میں کمانڈر محمد ناصر کے ساتھ ایک جنگجو اور ایک شہری بھی شہید ہوا ۔

اسرائیلی فوج کے ذرائع نے عرب میڈیا کو بتایا کہ حماس کے ساتھ جنگ میں 9 ماہ کے دوران لبنان میں مارے جانے والے حزب اللہ کے کمانڈرز میں سے سب سے اہم ترین کمانڈر ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ذرائع نے مزید بتایا کہ کمانڈر محمد ناصر حزب اللہ کی 2006 سے جاری عسکری کارروائیوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

محمد ناصر حزب اللہ کے ایک اور کمانڈر طالب عبداللہ کے ساتھی تھے۔

طالب عبداللہ کی شہادت پر جوابی کارروائی میں حزب اللہ نے اسرائیل پر ڈرون اور راکٹ کی اب تک کی سب سے بڑی بوچھاڑ کی تھی۔

حزب اللہ کمانڈر محمد ناصر کی شہادت کا بدلہ بھی کمانڈر طالب عبداللہ کی طرح لینے کا عندیہ دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close