Featuredکھیل و ثقافت

ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈ میں پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف فتح

چیمپئنز آف لیجنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ماضی کے سپر اسٹار یونس خان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے کینگروز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

آسٹریلیا لیجنڈز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے، کینگروز کی جانب سے سب سے نمایاں بیٹر ایرون فنچ تھے جنہوں نے 68 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ کیلم فرگوس 26، بین ڈک 27، ناتھن کالٹر 25 اور شان مارش نے 16 رنز بنائے۔
پاکستان لیجنڈز کی جانب سے شاہد آفریدی اور شعیب ملک نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ سعید اجمل، وہاب ریاض اور سہیل تنویر کے حصے میں ایک،ایک وکٹ آئی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے دو گیندیں قبل 5 وکٹوں پر191 رنز بنا کر میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا۔

پاکستان کے لیجنڈری بیٹسمین یونس خان سب سے نمایاں بیٹر تھے جنہوں نے 63 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، مصباح الحق نے 46 رنز بنائے، شعیب ملک 23، صہیب مقصود 21 اور شرجیل خان 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے بریٹ لی اور ناتھن کالٹر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ میں 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر یونس خان کو “پلیئر آف دی میچ” قرار دیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close