محرم کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔
وفاقی وزارت مذہبی امورکے نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کوئٹہ میں ہوگا۔
اجلاس میں مختلف مکاتب فکر کےعلماء ،محکمہ موسمیات کےنمائندے شریک ہوں گے، اجلاس میں یکم محرم الحرام کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔