Featuredخیبر پختونخواہ

آئین توڑنے والوں کو سزا نہیں ملے گی تو ملک آگے نہیں بڑھے گا، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ جب تک آئین توڑنے والوں کوسزا نہیں ملے گی ملک آگےنہیں بڑھے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پوری قوم کو پتہ ہےکہ عدلیہ پر دباؤ ہے،ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، وفاق جو کام کر رہا ہے وہ آئین اور عدلیہ کے خلاف ہے، اس ملک میں سزا اور جزا نہیں ہو رہی۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیسز میں کچھ نہیں نکلا، بانی پی ٹی آئی پر جعلی مقدمات بنائے گئے ہیں، پوری قوم عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے، جعلی اور بے بنیاد مقدمات میں بانی پی ٹی آئی جیل میں قید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم شخصیات کی نہیں،اداروں کی بات کرتے ہیں، اپیکس کمیٹی میں بات عزم استحکام کی ہوئی آپریشن کی نہیں، اے پی سی میں شرکت بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ ہے، اے پی سی میں بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرشرکت کریں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ نوازشریف پرتھانہ کینٹ میں مقدمہ درج ہے، نوازشریف اور آصف زرداری پربھی پرچے کٹے ہوئے ہیں، مزید کہا کہ پرویزخٹک عمران خان کیخلاف جھوٹی گواہی نہ دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close