Featuredسندھ

کراچی : محکمہ انسداد دہشتگردی کے ڈی ایس پی علی رضا جاں بحق

ڈی ایس پی علی رضا شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کے قریبی ساتھی تھے

کراچی : کریم آباد پر فائرنگ کے واقعے میں ڈی ایس پی علی رضا پر دو حملہ آوروں نے فائرنگ کی

کریم آباد شکیل کار پوریشن کے قریب سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی علی رضا نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا پرائیویٹ گن مین بھی زندگی کی بازی ہارگیا، مقتول علی رضا نے لیاری آپریشن میں اہم کردار ادا کیا تھا اور کالعدم تنظیموں کے کارندوں کو بھی گرفتار کیا تھا۔

کریم آباد کے علاقے شکیل کارپویشن کے قریب سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی علی رضا جیسے ہی اپنی جیپ سے نیچے اترے نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں علی رضا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک پرائیوئٹ گن مین بھی جان سے چلا گیا، دہشت گرد موقع سےفرار ہوگئے۔

ڈی ایس پی علی رضا اور مرنے والے پرائیویٹ گارڈ کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے علی رضا اور گارڈ کی موت کی تصدیق کردی اور بتایا کہ دہشت گردوں نے علی رضا کو سر اور کمر پر قریب سے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔

ڈی ایس پی علی رضا مرحوم ایس ایس پی چوہدری اسلم کے قریبی ساتھی تھے اور  انہوں نے 27 اپریل 2012 کو  شروع ہونے والے لیاری آپریشن میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close