Featuredاسلام آباد

حکومت رواں ماہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کے لیے پر اُمید ہے

 اسلام آباد: ہم اپنے ٹیکس محصولات میں اضافہ نہیں کرتے ہیں تو یہ ہمارا آخری آئی ایم ایف پروگرام نہیں ہوگا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حکومت رواں ماہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کے لیے پر اُمید ہے، تاہم اگر ہم اپنے ٹیکس محصولات میں اضافہ نہیں کرتے ہیں تو یہ ہمارا آخری آئی ایم ایف پروگرام نہیں ہوگا۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے اس معاہدے کا تخمینہ 6 سے 8 ارب ڈالر لگایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک معیشت درآمدات پر مبنی رہے گی، ہمارے پاس ڈالر ختم ہوتے رہیں گے، پاکستان کا انحصار درآمدات پر ہے جس کے باعث قرض کی ادائیگی کے لیے مزید قرض لینا پڑتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close