Featuredپنجاب

لاہور : جج ہراسمنٹ کیس میں پولیس نے غیر مشروط معافی مانگ لی

اے ٹی سی سرگودھا کے جج کو مبینہ ہراساں کرنے کیس میں پولیس نے لاہور ہائیکورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

لاہور ہائیکورٹ میں اے ٹی سی سرگودھا کے جج کو مبینہ ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم ملک سے باہر تھے عدالتی حکم پر ایک دو ہفتوں میں عملدرآمد کردیں گے ۔

پولیس افسران نے تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا ۔ لاہور ہائیکورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی ۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ معافی کی منظوری یا توہین عدالت کی کارروائی کے متعلق فیصلہ آئندہ سماعت پر کریں گے۔ کارروائی اگست کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ۔

واضح رہے کہ 20 جون کو سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان نے محفوظ فیصلہ سنایا تھا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے پولیس افسران کو توہین عدالت کے شوکاز جاری کر دیے۔ آر پی او سرگودھا، ریجنل افسر سی ٹی ڈی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو توہین عدالت کے شوکاز جاری کیے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close