انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی پر 9 مئی کے مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔
کوٹ لکھپت جیل لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج خالد ارشد نے کیس کی سماعت کی، شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل میں پیش کیا گیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نےشاہ محمود قریشی کو چالان کی نقول تقسیم کرکے 15 جولائی کو فرد جرم کیلئے طلب کرلیا۔
قبل ازیں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمودقریشی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے لاہور منتقل کردیا گیا۔ لاہور پولیس کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نو مئی واقعات کے حوالے سے اڈیالہ جیل میں سابق وزیر خارجہ سے تفتیش بھی کرتی رہی ہے۔