Featuredاسلام آباد

سپریم کورٹ نے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلیں

انتخابی عذرداری کیس میں سپریم کورٹ نے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ حکومت اور ایف آئی اے بتائے قاسم سوری کہاں ہیں؟ وکیل نعیم بخاری نے بتایا ان کا قاسم سوری سے کوئی رابطہ نہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ قاسم سوری نے حکم امتناع پر غیر آئینی اقدام کیا، ایک قرارداد کوجواز بنا کرعدم اعتماد کی تحریک کومسترد کردیا، قاسم سوری کی جائیداد کی تفصیلات منگوا لیتے ہیں۔

وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ پراپرٹی تفصیلات منگوانے پر تو مردہ بھی قبرسے پیش ہو جاتا ہے، جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ قاسم سوری عدالت سے کیوں بھاگ رہے ہیں، وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ مجھے کیا پتہ میرا تو قاسم سوری سے کوئی رابطہ نہیں۔

دوران سماعت چیف جسٹس اور نعیم بخاری میں دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔ نعیم بخاری نے کہا عدالت اپیل مسترد کر کے عدم حاضری کا ازخود نوٹس لے۔ مجھے عدالت سے جانے کا حکم دیا جائے۔ چیف جسٹس نے کہا اتنی خوبصورت شخصیت کو جانے کا کیسے کہہ دیں۔ نعیم بخاری بولے پتا ہوتا تو میک اپ کر کے آتا۔ عدالت نےوفاقی، صوبائی حکومت کونوٹس کرکے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close