Featuredتجارت

بینک اور مالیاتی ادارے 16 اور 17 جولائی کو بند رہیں گے

اسٹیٹ بینک سمیت تمام بینک اور مالیاتی ادارے 16 اور 17 جولائی بند رہے گا۔

اعلامیہ کے مطابق 16 اور 17 جولائی 2024ء (منگل اور بدھ) کو عاشورہ (9 اور 10 محرم الحرام 1446 ھ) کے موقع پر اسٹیٹ بینک عام تعطیلات کے باعث بند رہے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بھی 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 16 اور17 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔

دوسری جانب ملک بھر میں سکیورٹی کے پیش نظر پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے ۔ ملک بھر میں فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close