لاہور میں اسموگ پر قابو پانے کے لیے اب کیمروں کی مدد لی جائے گی،محکمہ ماحولیات نےدھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی سیف سٹی کے ذریعے مانیٹرنگ کا فیصلہ کرلیا۔
ڈی جی ماحولیات نے سیف سٹی اتھارٹی کو خط لکھ دیا،خط میں کہا گیا کہ ڈیزل بسیں اور ٹرک فضائی آلودگی کا باعث بن رہے ہیں،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا۔
ڈی جی ماحولیات کا کہنا ہے کہ دھواں چھوڑنےوالے ٹرک، بسوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کیے جائیں گے،سیف سٹی اتھارٹی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی نشاندہی کرے۔
خط میں لکھا گیا کہ فضائی آلودگی پیدا کرنےوالی گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبر فراہم کیےجائیں،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی روزانہ کی بنیاد پررپورٹ دی جائے۔