توشہ خانہ کیس کی تفتیش میں عدم تعاون پر بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی دونوں کی گرفتاری کا امکان ہے جس کیلئے نیب کی تین رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے توشہ خانہ ٹو کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں، یہ ریفرنس مختلف گھڑیوں اور زیورات سے متعلق ہے، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری کیلئے اڈیالہ جیل جانے والی تین رکنی نیب ٹیم کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعیم اللہ کر رہے ہیں ۔
جیل حکام کی جانب سے اجازت ملنے پر نیب کی ٹیم گیٹ نمبر پانچ سے اندر چلی گئی ۔دوسری جانب اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے ۔