Featuredدنیا

سابق اسرائیلی جنرل نے ایران اور حزب اللہ کے مقابلے میں صہیونی حکومت کو کمزور قرار دیدیا

طوفان الاقصیٰ نے ثابت کیا کہ امریکی مدد کے بغیر اسرائیل ایک ہفتہ بھی قائم نہیں رہ سکتا

 موجودہ حالات میں اسرائیل کو امریکی مدد کی بہت زیادہ ضرورت ہے

سابق اسرائیلی جنرل نے ایران اور حزب اللہ کے مقابلے میں صہیونی حکومت کو کمزور قرار دیدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صہیونی فوجی سربراہ اسحاق بریک نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت خود کو امریکی مدد سے بے نیاز ثابت کرنے کی کوشش کررہی تھی تاہم طوفان الاقصیٰ آپریشن نے ثابت کیا کہ امریکی مدد کے بغیر اسرائیل ایک ہفتہ بھی قائم نہیں رہ سکتا۔

اسرائیلی رزرو فورسز کے سابق سربراہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں اسرائیل کو امریکی مدد کی بہت زیادہ ضرورت ہے، گزشتہ 10 مہینوں کے دوران فلسطینی مزاحمتی گروپ سے جنگ کے بعد صہیونی حکومت اندر سے کھوکھلی ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالت میں اسرائیل کے اندر حزب اللہ اور ایران کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں ہے، حماس کا خاتمہ تاریخ سب سے بڑا جھوٹ ہے۔

سابق فوجی افسر نے مقامی ٹی وی چینل 14 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر روز اسرائیل پر راکٹ اور میزائل فائر ہورہے ہیں ان حالات میں حماس پر غلبہ پانا ناممکن ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close