Featuredخیبر پختونخواہ
دہشت گردوں سے مقابلے میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر وزیراعلی کے پی کا اظہار افسوس
وادی تیرہ میں دہشت گردوں سے مقابلے میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر وزیراعلی کےپی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وادی تیرہ میں دہشت گردوں سےمقابلے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین خان گنڈاپور نےشہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہارکیا ہے،
اپنے پیغام میں کہادہشت گردی کےخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نےبےشمار قربانیاں دی ہیں، ملک و قوم کی خاطرجانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
مزیدکہاسکیورٹی فورسز کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔