Featuredاسلام آباد

قوم دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیےسیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے

اسلام آباد: صدرمملکت نے فتنہ خوارج کے خلاف کاروائیاں کرنے اور دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی خدمات کو سراہا۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے وادی تیراہ ضلع خیبر میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کو سلام پیش کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ صدر مملکت نے فتنہ خوارج کے خلاف کاروائیاں کرنے اور دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی خدمات کو سراہا۔ صدر مملکت نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close