عرب میڈیا کی جانب سے بھی حزب اللّٰہ کے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے کی تصدیق کی گئی ہے۔
حزب اللّٰہ نے شمالی اسرائیل پر بڑا حملہ کیا ہے جس کے دوران درجنوں راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔
عرب میڈیا کی جانب سے بھی حزب اللّٰہ کے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے کی تصدیق کی گئی ہے۔
لبنانی میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ کے راکٹوں کو روکنے کے لیے اسرائیلی دفاعی نظام نے کوئی میزائل فائر نہیں کیا۔
دوسری جانب اس حوالے سے اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان سے 30 راکٹ اسرائیل کی طرف فائر ہوئے۔
چند روز قبل حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصر اللّٰہ نے اسماعیل ہنیہ اور اپنے کمانڈر فواد شکر کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل پر حملہ جلد ہونے جارہا ہے، حملے کے وقت سے متعلق بے یقینی اسرائیل کی سزا کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے 62 سالہ سربراہ اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی کو ایرانی دارالحکومت تہران میں اسرائیل کی جانب سے حملہ کر کے شہید کر دیا گیا تھا۔