Featuredپنجاب

اداروں کیخلاف منظم پراپیگنڈا ملک دشمنی کے مترادف ہے، محسن نقوی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اداروں کیخلاف منظم پراپیگنڈا کرنے والے عناصر کا رویہ ملک دشمنی کے مترادف ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ سے ایم کیوایم پاکستان کے رہنما خالدمقبول صدیقی نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماوں نے ریاستی اداروں کے خلاف شرانگیز پراپیگنڈا کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ریاستی ادارے پاکستان کا قابل فخر اثاثہ ہیں، کسی کو اداروں کیخلاف منفی مہم چلانے کی اجازت نہیں دیں گے، ترقی، خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ پاکستان کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں۔

اس موقع پر متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے رہنما خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی خاطر سب کو باہمی اتحاد، اتفاق سے چلنے کی ضرورت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close