Featuredبلوچستان

کوئٹہ بم دھماکوں سے گونج اٹھا، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کوئٹہ میں گزشتہ رات 5 بم دھماکوں کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق منگل کی رات کو نامعلوم افراد نے کوئٹہ کے علاقے کلی دیبہ میں گرنیڈ لانچر کی مدد سے 3 دستی بم پھینکے جو آبادی میں جا گرے۔ دھماکوں کے نتیجے میں 70 سالہ خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

اس سے پہلے لیاقت بازار کے چائنہ مارکیٹ میں بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ منگل کی صبح کوئٹہ،کے علاقے منیر مینگل روڈ پر لڑکیوں کے سرکاری اسکول پر نامعلوم افراد کے دستی بم حملے میں سکول کا چوکیدار زخمی ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close