چہلم حضرت امام حسین پر موبائل سروس صرف جلوس و مجالس والے علاقوں میں جزوی طور پر بند رہے گی،محکمہ داخلہ پنجاب نے دس اضلاع میں موبائل فون کی بندش کاتعین کر لیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کےمطابق راولپنڈی، جھنگ، لیہ، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں جزوی طور پر موبائل سروس معطل ہوگی،گجرات، گوجرانولہ، چکوال، اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اضلاع بھی شامل ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سےموبائل سروس صرف جلوس اورمجالس والے علاقوں میں جزوی طور پر معطل کرنے کی سفارشات کی گئی ہے۔دس اضلاع میں مجالس کے مقامات پر صبح پانچ سے رات گیارہ بجے تک موبائل سروس بند رہے گی
لاہور سمیت پنجاب کے دیگر تمام اضلاع میں موبائل فون سروس بحال رہے گی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس کی درخواست پر وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھ دیا ہے