Featuredپنجاب

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کی بندش کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائیکورٹ نےملک بھرمیں انٹرنیٹ سروس میں بندش کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا,ریمارکس دیئےکہ یہ مفادعامہ کی درخواست ہےاس پرمناسب احکامات جاری کئے جائیں گے۔

لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شکیل احمد نے شہری ندیم کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نےریمارکس دیئےکہ کیا پی ٹی اے ازخود انٹرنیٹ کی بندش کا فیصلہ کرسکتا ہے یا اسے وفاقی حکومت کی اجازت کی ضرورت ہے۔

وفاقی حکومت کےوکیل نےدرخواست پر تفصیلی جواب داخل کرنے کیلئے مہلت دینے کی استدعا کی اور موقف اختیارکیاکہ پی ٹی اے سےمعلوم کرنا ہےکہ انٹر نیٹ کی رفتار سست کیوں ہے۔

عدالت نےباور کرایا کہ یہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے اور آپ کی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ مناسب معلومات ہی نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close