بھارت نے بنا خبردار کیےدریائے راوی اور دریائے چناب کے سپل اوورز کھول دیئے، جس کی وجہ سے پاکستان میں ہزاروں دیہات اور لاکھوں ایکڑ رقبہ زیرِ آب آ چکا ہے۔
بھارت کےبغیروارننگ جاری کیئےاچانک پانی چھوڑ دینےکی وجہ سےپاکستان کوہنگامی صورتِ حال کا سامنا ہے،پی ڈی ایم اےپنجاب کاکہنا ہےکہ بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں پانی چھوڑے جانے کےبعد دریائے چناب پر قادر آباد بیراج پر پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
بھارت کی جانب سےدریائےچناب میں پانی چھوڑے جانے کےنتیجے میں پانی کی سطح 2 لاکھ کیوسک سے بڑھ کر 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہونے کا امکان ہے۔
دریائےراوی میں جسڑ اورشاہدرہ کےمقام پر 40 سے 55 ہزارکیوسک پانی کا بہاؤ متوقع ہےجبکہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے نچلی سطح پر سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے،پی ڈی ایم اے نےعلاقہ مکینوں کومحفوظ مقامات پر منتقل ہونےکی ہدایت کی ہے۔
بھارت اپنی جارحانہ پالیسیوں اور آبی دہشت گردی کےذریعے خطےکاامن تباہ کرنا چاہتاہے،آخر کب تک مودی حکومت خطے میں دہشت گردی کو فروغ دیتی رہے گی۔