Featuredسندھ

بجلی کی قیمتوں کا ریلیف پورے پاکستان کو ملنا چاہئے : جماعت اسلامی

ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کا پورے ملک میں بجلی سستی کرنے کا مطالبہ

کراچی: ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ بیس روپے تک کمی ہونی چاہیے۔

ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی نے پنجاب کے ساتھ پورے ملک کیلئے بجلی کے نرخ کم کرنے اور ملک بھر میں یکساں ٹیرف کے نفاذ کا مطالبہ کردیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی مصطفی کمال نے کہا کہ نواز شریف کی بجلی کم کرنے کی نیوز کانفرنس سے پورے پاکستان کے احساس محرومی میں اضافہ ہوا، صرف پنجاب میں عوام کے لیے بجلی کا بل کم کرکے غلط میسج دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بجائے وزیراعظم کو پورے ملک کے لیےپریس کانفرنس کرنی چاہیے تھی۔ نواز شریف کی نیوزکانفرنس کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ بیس روپے تک کمی ہونی چاہیے۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز نواز شریف اور مریم نواز نے پریس کانفرنس میں پنجاب میں 2 ماہ کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا، بجلی کی قیمتوں کا ریلیف پورے پاکستان کو ملنا چاہئے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بجلی کی قیمتیں کم ہو سکتی ہیں تو سندھ میں کیوں نہیں؟ جبکہ صدر آصف علی زرداری وفاق کے نمائندے ہیں اور کراچی کے ٹیکس سے ہی وفاق کا نظام چلتا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close