لاہور: خوشی ہو گی اگر آپ حکومت سندھ سے بات کریں اور وہ بھی اپنے عوام کو یہ ریلیف دیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما مصطفیٰ کمال کو سندھ حکومت سے رابطے کا مشورہ دے دیا۔
مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل میں مریم نواز نے کہا کہ پیارے مصطفیٰ بھائی، پنجاب نے ریلیف مفت میں نہیں دیا بلکہ عوام کےلیے پیسے دے کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کےلیے پنجاب نے اپنے بجٹ سے 45 ارب روپے ادا کیے ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ خوشی ہو گی اگر آپ حکومت سندھ سے بات کریں اور وہ بھی اپنے عوام کو یہ ریلیف دیں۔