اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں آپریشن اسلامی جہاد کے مسلح ونگ القدس بریگیڈ کے ساتھ مل کر کیا
حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے گزشتہ روز اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ہوئے حملے کی ذمے داری قبول کر لی۔
القسام بریگیڈ کا جاری کیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں آپریشن اسلامی جہاد کے مسلح ونگ القدس بریگیڈ کے ساتھ مل کر کیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی حکام نے تل ابیب میںہونے والے حملےکو دہشت گرد حملہ قرار دے دیا۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں ہونے والے دھماکے میں مارا جانے والا شخص بم بار ہے جس نے بیگ میں بم رکھا ہوا تھا۔