Featuredاسلام آباد

تحریک انصاف کا پورے ملک کیلئے بجلی سستی کرنے کا مطالبہ

تحریک انصاف نے پورے ملک کیلئے بجلی سستی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کاکہنا ہے کہ قیمتیں ایک دو ماہ کیلئے نہیں بلکہ مستقل کم ہونی چاہئیں۔ حکومت عارضی ریلیف دینے کیلئے بھی ترقیاتی فنڈ استعمال کررہی ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ رؤف حسن نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔ وہ پڑھے لکھے آدمی ہیں، آرٹیکل لکھتے رہے ہیں، صحافی کا صحافیوں سے بھی رابطہ رہتا ہے۔

بیرسٹر گوہر خان نے کہا سپریم کورٹ نے 4 حلقوں کے کیسز کا فیصلہ کیا تھا، بدقسمتی سے ہمارے تحفظات کو نہیں سنا گیا، ہمارے درست ووٹوں کو مسترد کیا گیا، این اے 79 میں پہلے کوئی دوبارہ گنتی کی درخواست نہیں آئی ، امید ہے الیکشن کمیشن ہمارے تحفظات سنے گا۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن میں این اے اناسی گوجرانوالہ 3 میں دوبارہ گنتی کیس کی سماعت 26 اگست تک ملتوی کردیا گیا، ن لیگی امیدوار ذوالفقار احمد ورک کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close