Featuredاسلام آباد

تحریک انصاف کے برعکس مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی کے کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کرلیے۔

الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین فہرست جاری کردی، الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 166 ہوگئی۔

الیکشن کمیشن نے کئی سیاسی جماعتوں کے نئے پارٹی صدر یا چئیرمین کے نام بھی اپ ڈیٹ کردیئے گئے، الیکشن کمیشن کی فہرست میں نواز شریف کا نام بطور صدر مسلم لیگ ن درج ہے تاہم پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی چئیرمین کا نام ابھی تک اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا۔

جماعت اسلامی کے امیر نعیم الرحمان خان کا نام بطور پارٹی سربراہ لکھا گیا ہے، محمود خان کا نام بطور چئیرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز درج ہے۔ صدر آصف زرداری کا نام بطور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close