Featuredاسلام آبادتجارت

وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد: قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار میں سیکریٹری صنعت و پیدوار نے ملک میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کے حوالے سے تصدیق کر دی۔

یوٹیلٹی اسٹور کی انتظامیہ کے مطابق وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ کو 2 ہفتے کا وقت دیا ہے، یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء پر سبسڈی پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 11 ہزار سے زائد ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے، جن میں سے 6 ہزار مستقل جبکہ دیگر ملازمین کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں۔

یوٹیلٹی اسٹور کی انتظامیہ کے مطابق ہمیں کمپنیوں سے لین دین کے معاملات نمٹانے کے لیے 2 ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close