کراچی: کے الیکٹرک نے بجلی مزید 3 روپے مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرادی
رپورٹ کے مطابق کراچی کے شہریوں پر کے الیکٹرک نے ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں شروع کردیں، بجلی مزید مہنگی کرنے کیلئے نیپرا میں درخواست جمع کرادی ہے۔
کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی مزید 3 روپے 9 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
نیپرا کی کے الیکٹرک کی درخواست پر 29 اگست کو عوامی سماعت کرے گا، بعدازاں قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی والوں کیلئے بجلی دو ماہ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے 76 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی تھی۔
واضح رہے کہ سیلزٹیکس سمیت کے الیکٹرک صارفین سے 13 ارب روپے سے زائد رقم اضافی وصول کی جائے گی۔