Featuredدنیا

حزب اللہ کا اسرائیل میں میرون اڈے کو نشانہ بنانے کا اعلان

حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے اسرائیل کے میرون اڈے پر نگرانی یونٹ کے ہیڈ کوارٹر اور فضائی آپریشن کے انتظام کے "جاسوسی ساز و سامان” کو نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی خبرایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق حزب اللہ کے مزاحمتی گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ جمعہ کی صبح ائیر سرویلنس یونٹ کے ہیڈکوارٹر اور ائیر آپریشن کمانڈ کے اندر موجود جاسوسی کے آلات کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ آپریشن غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی حمایت میں کیا گیا اس کے علاوہ یہ آپریشن جنوبی لبنان کے قصبوں اور دیہاتوں پر اسرائیلی حملوں کا جواب بھی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ اکتوبر سے 20 اگست کے دوران جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں اور گولہ باری کے نتیجے میں 5 سو 64 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 1 ہزار 8 سو سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

وزارت صحت نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ زخمیوں میں 84 فیصد مرد تھے اور ان میں سے 93 فیصد لبنانی شہری تھے جبکہ زخمیوں میں سے 53 فیصد کی عمریں 44 سال سے کم تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close