Featuredاسلام آباد

پاکستان تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک کا تاثر مسترد

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ تمام مشکلات کے باوجود ہمارے ارکان اسمبلی متحد ہیں۔ تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں۔

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرپارٹی الیکشن کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹرگوہر علی خان نے کہا کہ ہم نے تیسری مرتبہ انٹراپارٹی انتخابات کے بعد ہم نے آٹھ مارچ کو دستاویزات الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرائی تھیں۔۔آج تک ہمیں سرٹیفکیٹ نہیں دیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ تیسری مرتبہ انٹرا پارٹی الیکشن کے بعد دستاویزات 8 مارچ کو جمع کرائی تھیں، الیکشن کمیشن نے آج تک مطلوبہ سرٹیفکیٹ نہیں دیا، سپریم کورٹ نے 39 ارکان کو پی ٹی آئی ایم این ایز ڈیکلیئرکرنے کا حکم دیا، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رہنمائی مانگی ہے کہ پہلے وہ فیصلہ آجائے، امید ہے سپریم کورٹ اپنا حکم اور واضح کردے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو سرٹیفکیٹ ہم نے 39 امیدواروں کے لیے دیا وہ باقی کی حد تک بھی تھا، امید ظاہر کی کہ لوکل باڈیز انتخابات وقت پر ہوں گے۔اگر ہوئے تو پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close