بارش اور انتظامی مسائل کے باعث ملک بھر سے 30 پروازوں کی آمد روانگی میں تاخیر کا شکار ہیں۔
فلائٹ شیڈول کےمطابق غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 701 کی جدہ روانگی میں ڈھائی گھنٹے میں تاخیر،،پی آئی اے کی پرواز پی کے 302کی لاہورروانگی میں دو گھنٹے تاخیر،پی آئی اے کی اسلام اباد کی پرواز پی کے 300 تاخیر سے 11 بجے جائے گی۔
کراچی استنبول کی پرواز ٹی کے 709 تین گھنٹےکی تاخیر سے صبح 9 بجے روانہ ہوگی، مدینہ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 744 کی امد میں 4 گھنٹے تاخیر ہوئی،جدہ سے کوئٹہ کی پی آئی اے کی پروازپی کے 768 کی آمد میں سوا گھنٹہ تاخیر ہے۔
ملتان سےمدینہ کےلیے پی آئی اےکی پرواز پی کے 715 چار گھنٹے تاخیر سے دن 12 بجے جائے گی،دبئی اسلام آباد کی پرواز پی کے 134 کی روانگی میں تین گھنٹے تاخیر ہے، شارجہ،دمام، مسقط، دبئی سے اسلام اباد کی پروازوں کی آمد میں بھی تاخیر ہے۔
اسلام آباد سےمدینہ کی پرواز پی کے 713 چھ گھنٹے تاخیر سےصبح سوا 10 بجے جائےگی،اسلام آباد سے استنبول جدہ مسقط دبئی روانگی کی پروازوں میں بھی تاخیر ہے۔
اسلام آباد اسکردو کی پرواز پی کے 451 ڈھائی گھنٹے تاخیر سے دن 10 بجے جائے گی،اسلام آباد ریاض کی پرواز ایس ویز 725 چار گھنٹے تاخیر سے 1:40 بجے جائے گی۔اسلام آباد کوئٹہ کی پرواز پی کے 325 ڈھائی گھنٹے تاخیر سے شام 4:30 بجے جائے گی، اسلام آباد کراچی کی پرواز پی کے 369 دو گھنٹے تاخیر سے شام 6 بجے روانہ ہوگی۔