سے 30 اگست تک کراچی سمیت سندھ بھر میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا۔
چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفرازکہتےہیں کراچی میں ڈیڑھ سوسےدوسوملی میٹربارش کا امکان ہےطاقتور مون سون ہواوں کا سسٹم سندھ بھرمیں طوفانی بارشوں کا سبب بنےگا،ٹھٹھہ ، بدین میں 300 تا 400 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔
کراچی میں 150 تا 200 ملی میٹر بارش کا امکان ہے،جوں جوں سسٹم قریب آئے گا بارش میں شدت آئے گی،شہر کےمختلف علاقوں میں وقفے وقفےسےبارش کا سلسلہ جاری ہے،بیشترشاہراہوں پرنکاسی آب کے باجود بعض مقامات پر بارش کا پانی کھڑا ہے،جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔