Featuredسندھ

ٹروپیکل سائیکلون کا دوسرا الرٹ جاری

کراچی: ڈیپ ڈپریشن رن آف کچھ اور اس سے ملحقہ علاقے پر موجود ہے ، محکمہ موسمیات نے ٹروپیکل سائیکلون کا دوسرا الرٹ جاری کردیا

محکمہ موسمیات نے کہا کہ رن آف کچھ کے قریب موجود ڈیپ ڈپریشن بحیرہ عرب میں پہنچنے کے بعد سمندری طوفان کی شکل اختیار کرسکتا ہے، جو لگ بھگ 48 سال بعد بحیرہ عرب میں اگست کے مہینے میں بننے والا پہلا سمندری طوفان ہے، جس کے نتیجے میں کراچی سمیت سندھ کے دیہی ساحلی علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

بھارتی رن آف کچھ کے قریب موجود ڈیپ ڈپریشن جمعے کو صبح بحیرہ عرب میں پہنچنے کے بعد سازگارماحول کے سبب ایک درجہ مزید شدت کے بعد سمندری طوفان کی شکل اختیار کرسکتا ہے

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم آہستہ حرکت کرتے ہوئے مغرب اور جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران اس سسٹم کے آگے بڑھنے کی رفتار بہت سست رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سسٹم کراچی کے مشرق اور جنوب مشرق سے 250 کلومیٹر دور ہے، یہ سسٹم مغرب اور جنوب مغرب کی جانب مزید حرکت کرتا رہے گا۔

یہ سسٹم کل صبح تک شمال مشرقی بحیرہ عرب میں داخل ہوسکتا ہے، اس سسٹم کے باعث سمندر میں شدید طغیانی رہے گی اور سمندر میں ہوائیں 50 سے 60 کلومیٹر، کبھی 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کے جھکڑ چل رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے سندھ کے ماہی گیروں کو 31 اگست تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ بلوچستان کے ماہی گیروں کو یکم ستمبر تک گہرے سمندر میں جانے نے منع کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close