Featuredخیبر پختونخواہ

خیبر پختون خوا میں طوفانی بارشوں سے اب تک 68 افراد جاں بحق ہو چکے

کراچی میں ہواؤں کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی

 پشاور: خیبر پختون خوا میں پچھلے چار دنوں سے مختلف علاقوں میں بارش اور صوبائی دارالحکومت میں دو دنوں سے بادل چھائے رہنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے بیشتر میدانی اور بالائی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خیبر پختون خوا میں طوفانی بارشوں سے اب تک 68 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
گزشتہ روز بنوں میں تیز بارش اور پچھلے تین روز میں مردان، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی اور مالاکنڈ ڈویژن کے بعض علاقوں میں بارشوں سے موسم کافی حد تک تبدیل ہو گیا۔

پی ڈی ایم اے کی بارشوں کے بارے میں جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مون سون سیزن سے لے کر اب تک صوبے میں بارشوں میں دیواریں، چھتیں گرنے اور دیگر حادثات کے نتیجے میں 68 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکے 786 گھروں کو نقصان پہنچا ہے جن میں سے 200 سے زیادہ گھر مکمل طور پر جبکہ باقی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

جاں بحق افراد میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے جوکہ 32 ریکارڈ کی گئی ہے دیگر ہلاکتوں میں خواتین اور مرد شامل ہیں، بارشوں کے نتیجے میں 117 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

کراچی میں ہواؤں کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی جس کے سبب شہر میں متعدد جگہ درخت اور سائن بورڈز گرگئے۔

بحیرہ عرب میں طوفان کی موجودگی کے اثرات شہر پر ظاہر ہورہے ہیں، کراچی میں ہواؤں کی رفتار خطرناک حد تک تیز ہوچکی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ چکی ہے۔
تیز ہوا کے سبب شہر میں متعدد جگہ درخت گرنے کی اطلاعات اور تصاویر موصول ہورہی ہیںِ، کئی جگہ سائن بورڈ گرنے، ٹین کی چھتیں اڑنے، بائیک سلپ ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close