Featuredخیبر پختونخواہ

فتنہ الخوارج اور اس سے وابستہ تنظیموں کو بڑا دھچکا

سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کے دوران وادی تیرا میں 12 خوارج کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کی وادی تیرا میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر 20 اگست سے آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 28 اور 29 اگست کو سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد فتنہ الخوارج کے 12 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ کارروائیوں کے نتیجے میں فتنہ الخوارج اور اس سے وابستہ تنظیموں کو بڑا دھچکا لگا ہے اور اب تک 37 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا جبکہ 14 دہشت گرد شدید زخمی بھی ہو چکے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک جاری رہیں گی، پاکستان کی مسلح افواج فورسز ملک سے دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close