جشن عید میلاد النبیﷺ کے باعث پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔ تحریک انصاف اب 22 ستمبر کو میدان سجائے گی۔
کور کمیٹی اجلاس کے اعلامیے کے مطابق تحریک انصاف اب 22 ستمبر کو لاہور میدان سجائے گی۔ 8 ستمبر کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ ہوگا، کمیٹیوں کوذمہ دارایاں سونپ دی گیئں، شرکا نے بانی تحریک انصاف سے جیل انتظامیہ کے رویے پرتحفظات کا اظہارکیا۔ یہ بھی طے کیا گیا کہ اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں ربیع الاول کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد کیا جائےگا۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کیلئے بطور امیدواربانی چیئرمین کے فیصلے کو سراہاگیا، قومی اسمبلی میں آئین سے متصادم بل کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اعلامیہ کے مطابق کوئی بھی بل جس سےعدلیہ کی آزادی متاثرہوگی،عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کور کمیٹی نے این اے 181، این اے 154 اور این اے 79 میں دوبارہ گنتی پربھی تحفظات کا اظہار کیا، اعلامیے کے مطابق دوبارہ گنتی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کوہرایاگیا، این اے171رحیم یارخان کے ضمنی الیکشن میں ریئس حسان مصطفیٰ کی حمایت کا بھی فیصلہ کیا گیا۔