Featuredاسلام آبادتجارت

پٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں 3.32  روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان کردیا گیا

پٹرول کی قیمت میں1.86 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے 32 پیسے کی کمی کی گئی ہےپٹرول کی نئی قیمت کم ہو کر 259.10 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت کم ہو کر 262.75 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت کم ہو کر 169.62 روپے فی لیٹر ہوگئی ہےلائٹ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 97 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 154.05 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

قبل ازیں وزیراعظم نے اوگرا کی بھیجی گئی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close