کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں کل منگل 3 ستمبر سے 4 سمتبر تک مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق کل منگل 3 ستمبر سے کراچی میں مون سون کا ایک اور اسپیل آنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خلیج بنگال سے آنے والا نم کرنٹ آج (پیر) پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ اس کے زیر اثر پاکستان بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کی شدت شدید نہیں ہے، جس سے منگل اور بدھ (3 اور 4 ستمبر) کو شہر میں ہلکی بارش ہوگی۔
دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ یہ سسٹم اس وقت بھارت کے مشرقی ساحل پر موجود ہے۔
سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، دادو، جیکب آباد، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، ٹنڈوالہیار، ٹنڈو محمد خان تھرپارکر، میرپورخاص، عمرکوٹ اور سانگھڑ میں بھی 3 سے 4 ستمبر تک وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔