لاہور میں موٹرسائیکل سواروں کے لیے لائسنس کے حصول کیلئے42دن کی پابندی ختم کردی گئی۔
ٹریفک پولیس کےمطابق ڈرائیونگ لائسنس کیلئےآنےوالےلرنرکےفوری بعد لائسنس لے سکیں گے، لرنر پرمٹ کے ساتھ ہی شہری ٹیسٹ دیکر لائسنس حاصل کرسکتے ہیں۔
چیف ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ سہولت فراہم کرنے کا مقصد شہریوں کا قیمتی وقت بچانا ہے،بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر دو ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔