Featuredدنیا

نیتن یاہو نے یرغمالیوں کی واپسی میں ناکامی پر معافی مانگ لی

برطانیہ نے اسرائیل کو اسلحہ کی برآمد پر جزوی پابندی لگا دی

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ میں ہلاک ہونے والے چھ یرغمالیوں کی واپسی میں ناکامی پر معافی مانگ لی ہے۔

نیتن یاہو کی معافی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل میں مذاکرات سے نمٹنے کے حوالے سے سڑکوں پر شدید احتجاج دوسری رات میں داخل ہو گیا ہے۔

حماس نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حملے جاری رکھے تو مزید یرغمالی تابوتوں میں ہی واپس جائیں گے۔

ترجمان حماس کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم امن معاہدے کے بجائے فوجی حملوں پر زور دے رہے ہیں۔

بین الاقوامی سطح پر بھی اسرائیل پر دباؤ بڑھ گیا ہے برطانیہ نے غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا حوالہ دیتے ہوئے اسرائیل کو کچھ ہتھیاروں کی فروخت معطل کردی۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اسلحہ کی برآمد پر جزوی پابندی لگا دی گئی ہے۔

برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ جزوی پابندی ایسی اشیا پر لگائی گئی جو غزہ تنازع میں حماس کیخلاف استعمال ہو سکتی ہیں۔

پابندی کا اطلاق لڑاکا طیاروں، جنگی ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کے پُرزوں پر بھی ہو گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close